سب کا پیدا کرنے والا مولا میرا مولیٰ میرا مولیٰسب سے افضل سے اعلیٰ میرا مولیٰ میرا مولیٰ
جگ کا خالق سب کا مالک وہ ہی باقی، باقی ہالکسچا مالک سچا آقا میرا مولیٰ میرا مولیٰ
سب کو وہ ہی دے روزی نعمت اس کی دولت اس کیرازق داتا پالن ہارا میرا مولیٰ میرا مولیٰ
ہم سب اس کے عاجز بندے وہ ہی پالے وہ ہی مارےخوبی والا سب سے نیارا میرا مولیٰ میرا مولیٰ
اول آخر غائب حاضر اس کو روشن اس پہ ظاہرعالم دانا واقف کل کا میرا مولیٰ میرا مولیٰ
عزت والا، حکمت والا، نعمت والا، رحمت والامیرا پیارا میرا آقا میرا مولیٰ میرا مولیٰ
طاعت سجدہ اس کا حق ہے اس کو پوجو وہ ہی رب ہےاللہ اللہ اللہ اللہ میرا مولیٰ میرا مولیٰ