شاہ والا مجھے طیبہ بلا لوطیبہ بلالو مجھے طیبہ بلا لو
ڈیوڑھی کا اپنی کتا بنالوقدموں سے اپنے مجھ کو لگالو
صدقے میں صدقے میں صدقے بلا لوفرقت کے مارے کو پیارے جلا لو
پیارے جلا لو مجھے پیارے جلا لومولیٰ جلا لو مجھے آقا جلا لو
دنیا کے جھگڑوں سے یکسر چھڑا کرغیروں کی الفت کو دل سے مٹا کر
شاہ والا مجھے پیارے جلا لواپنا بنا لو مجھے اپنا بنا لو
نیکوں کے صدقے میں ہم سے بدوں کوزار و نزار و مصیبت زدوں کو
مولیٰ نبھا لو مرے مولیٰ نبھا لوہاں ہاں نبھا لو مرے مولیٰ نبھا لو
ہوتے ہو تم کیوں مایوس و مصنطرکس واسطے ہو حیران و ششدر
دکھ درد والو سنو دکھ درد والوطیبہ سے ہر ایک اپنی دوا لو
دارالشفاء طیبہ میں آؤجو مانگو فوراً منہ مانگی پاؤ
اندوہ و غم سب اپنے مٹالورنج و الم سب دل سے نکالو
آنکھوں میں آؤ دل میں سماؤپردہ اٹھاؤ جلوہ دکھاؤ
حسرت زدہ کی پیارے دعالوحسرت نکالو مری حسرت نکالو
قربان جاؤں قربان جاؤنسر صدقے کر کے صدقے اتاروں
قدموں میں اپنے مولیٰ بلا لومولیٰ بلا لو مجھے آقا بلا لو
باد مخالف تیز آرہی ہےکشتی ہماری چکرا رہی ہے
منجدھار میں ہے مولیٰ بچا لوپیارے بچا لو مجھے شاہا بچا لو
ڈولت ہے نیا موری بھنور میںمولیٰ تراؤ ایکے نجر میں
موری کھبریا مورے پیا لوموکو بچا لو پیا موکو بچا لو
تائب ہوں نجدی آئب ہوں نجدیاور یہ نہ ہو تو خائب ہوں نجدی
غائب ہوں نجدی مولیٰ نکالوجلدی نکالو انہیں جلدی نکالو
یہ نورؔی مصنطر تیرا ثناگراور اس کا گھر بھر ہو حاضر در
اپنے گدا گر کو در پر بلا لوامن و اماں سے ہمیں سرور بلا لو
سامانِ بخشش