Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

تجلی نور قِدَم غوث اعظم

۞
1

تجلی نور قِدَم غوث اعظمضیائے سراج الظلم غوث اعظم

ترا حِل ہے تیرا حرم غوث اعظمعرب تیرا تیرا عجم غوث اعظم

2

کرم آپ کا ہے اعم غوث اعظمعنایت تمہاری اتم غوث اعظم

مخالف ہوں گو سو پَدم غوث اعظمہمیں کچھ نہیں اس کا غم غوث اعظم

3

چلا ایسی تیغ دو دم غوث اعظمکہ اعدا کے سر ہوں قلم غوث اعظم

وہ اک وار کا بھی نہ ہوگا تمہارےکہاں ہے مخالف میں دم غوث اعظم

4

ترے ہوتے ہم پر ستم ڈھائیں دشمنستم ہے ستم ہے ستم غوث اعظم

کہاں تک سنیں ہم مخالف کے طعنےکہاں تک سہیں ہم ستم غوث اعظم

6

کرم چاہئے تیرا تیرے خدا کاکرم غوث اعظم کرم غوث اعظم

گھٹا حوصلہ غم کی کالی گھٹا کابڑھی ہے گھٹا دم بدم غوث اعظم

7

بڑھا نا خدا سر سے پانی الم کاخبر لیجئے ڈوبے ہم غوث اعظم

کرو پانی غم کو بہادو الم کوگھٹائیں بڑھیں ہو کرم غوث اعظم

8

نظر آئے مجھ کو نہ صورت الم کینہ دیکھوں کبھی روئے غم غوث اعظم

بڑھا ہاتھ کر دستگیر ہماریبڑھا ابر غم دم بدم غوث اعظم

9

خدا را ذرا ہاتھ سینے پہ رکھ دوابھی مٹتے ہیں غم، الم غوث اعظم

خدا نے تمہیں محو و اثبات بخشاہو سلطان لوح و قلم غوث اعظم

10

ہے قسمت میری ٹیڑھی تم سیدھی کردونکل جائیں سب پیچ و خم غوث اعظم

خبر لو ہماری کہ ہم ہیں تمہارےکرو ہم پہ فضل و کرم غوث اعظم

11

تم ایسے غریبوں کے فریاد رس ہوکہ ٹھہرا تمہارا عَلم غوث اعظم

بعین عنایت بچشم کرامتبدہ جرعۂ نا چَشَم غوث اعظم

12

ترا ایک قطرہ عوالم نما ہےنہیں چاہئے جام جَم غوث اعظم

کچھ ایسا گما دے محبت میں اپنیکہ خود کہہ اٹھوں میں منم غوث اعظم

13

جسے چاہے جو دے جسے چاہے نہ دےترے ہاتھ میں ہے نِعَم غوث اعظم

ترا حسن نمکیں بھرے زخم دل کےبنہ مرہمے بر دلم غوث اعظم

14

ترقی کرے روز و شب درد الفتنہ ہو قلب کا درد کم غوث اعظم

خدا رکھے تم کو ہمارے سروں پرہے بس اک تمہارا ہی دم غوث اعظم

15

دم نزع سرہانے آجاؤ پیارےتمہیں دیکھ کر نکلے دم غوث اعظم

تری دید کے شوق میں جان جاناںکھنچ آیا ہے آنکھوں میں دم غوث اعظم

16

کوئی دم کے مہماں ہیں آجاؤ اس دمکہ سینے میں اٹکا ہے دم غوث اعظم

دم نزع آؤ کہ دم آئے دم میںکرو ہم پہ یٰسٓ دم غوث اعظم

17

یہ دل یہ جگر ہے یہ آنکھیں یہ سر ہےجہاں چاہو رکھو قدم غوث اعظم

سر خود بہ شمشیر ابرو فروشمبمژ گان تو سینہ ام غوث اعظم

18

بہ پیکان تیرت جگر می فروشمبہ تیر نگاہت دلم غوث اعظم

دماغم رسد بر سر عرش اعلیٰبپایت اگر سر نہم غوث اعظم

19

مری سر بلندی یہیں سے ہے ظاہرکہ شد زیر پایت سرم غوث اعظم

لگالو مرے سر کو قدموں سے اپنےتمہیں سِرِّ حق کی قسم غوث اعظم

20

قدم کیوں لیا اولیاء نے سروں پرتمہیں جانو اس کے حِکَم غوث اعظم

کیا فیصلہ حق و باطل میں تم نےکیا حق نے تم کو حَکَم غوث اعظم

21

تمہاری مہک سے گلی کوچے مہکےہے بغداد رشک ارم غوث اعظم

کرم سے کیا رہ نما رہزنوں کوادھر بھی نگاہ کرم غوث اعظم

22

مرا نفس سرکش بھی رہزن ہے میرایہ دیتا ہے دم دم بدم غوث اعظم

دکھا دے تو اِنِّیْ عَزُوْمٌ کے جلوےسنادے صدائے منم غوث اعظم

23

مرے دم کو اس کے دموں سے بچادےکرم کر کرم کر کرم غوث اعظم

میں ہوں ناتواں سخت کمزور حد کاہیں زوروں چڑھے اس کے دم غوث اعظم

24

نہ پلہ ہو ہلکا ہمارا نہ ہم ہوںنہ بگڑے ہمارا بھرم غوث اعظم

کہاں تک ہماری خطائیں گنیں گےکریں عفو سب یک قلم غوث اعظم

25

ہماری خطاؤں سے دفتر بھرے ہیںکرم کر کہ ہوں کا لعدم غوث اعظم

تمہارے کرم کا ہے نورؔی بھی پیاساملے یم سے اس کو بھی نم غوث اعظم

26

سامانِ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں