Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

اے رضا مرتبہ کتنا ہوا بالا تیرا

۞
1

اے رضا مرتبہ کتنا ہوا بالا تیراہند تو ہند عرب میں ہوا شہرہ تیرا

نام اعلیٰ ہے تِرا حضرتِ اعلیٰ تیراکام اَولیٰ ہے تِرا اے شہِ والا تیرا

2

کوئی کیا جانے بڑا کتنا ہے رتبہ تیرااصفیا چومنا چاہیں وہ ہے تلوا تیرا

کارِ تجدید ادا کرتا تھا خامہ تیراسر پہ باطل کے اٹھا کرتا تھا تیغا تیرا

3

کتنا اونچا کیا اللہ نے رتبہ تیراغوثِ اعظم کو کیا آقا و مولیٰ تیرا

تیرے اچھوں نے کیا ہے بڑا اچھا تیراپھر بھلا کیا کوئی بد خواہ کرے گا تیرا

4

نسبتِ آلِ رسولی بھی عجب نسبت ہےغوث تک لے گیا تجھ کو یہ وسیلہ تیرا

عمر کا تیرھواں سِن ماہِ دَہم چار ہی دناتنی مدّت میں ہوا علم کا چرچا تیرا

6

تجھ پہ ہے اک تنِ بے سایہ کا ایسا سایہپھیلتا جاتا ہے ہر سمت اجالا تیرا

اس زمانے میں کوئی تجھ سا نہ دیکھا نہ سُناغوثِ اعظم کی کرامت تھی سراپا تیرا

7

ہر جگہ منظرِ اسلام نظر آتا ہےتیرا گھر، کوچہ و بازار، محلّہ تیرا

آج تک بھی تِرے شاگرد کے شاگردوں سےقصرِ باطل میں بلند ہوتا ہے نعرہ تیرا

8

مسلکِ حق کی ضمانت ہے تِرا نام ’’رضا‘‘شانِ تحقیق ادا کر گیا خامہ تیرا

تیری ہر بات ہے آئینۂ حقّ و باطلتیرے ہر کام میں ہے رنگ نرالا تیرا

9

فاضل ایسا کہ دیا رب نے تجھے فضلِ کثیرعالم ایسا کہ ہر عالم ہوا شیدا تیرا

ہر ورق تیرا شریعت کی دلیلِ روشنایک قانونِ مکمّل ہے فتاوٰی تیرا

10

تیری تحریر پہ انگشت بدنداں تھا عربتیری تقریر تھی کہ قادری تیغا تیرا

ترجمہ وہ کیا قرآن کا کنزالایماںحشر تک جاری یہ فیضان رہے گا تیرا

11

تو نے عنوان یہ ایمان کا دنیا کو دیاعشقِ سرکارِ دو عالَم تھا وظیفہ تیرا

میں رضا کار رہا تیرا سفر ہو کہ حضرنام ہر بار میں لیتا رہا آقا تیرا

12

کارنامہ تِری تجدید کا اللہ اللہمسلکِ اہلِ سُنن بن گیا رستہ تیرا

تو نے ایمان دیا تو نے جماعت دے دیاہلِ سنَّت پہ ہے احسان یہ آقا تیرا

13

مصطفیٰ کا تِرے خادمِ، تِرے حامد کا غلامخوؔشترِ بندۂ دربار ہے تیرا تیرا

معروضہفقیر قادری سگِ بارگاہِ رضوی محمد ابراہیم خؔوشتر صدّیقیغَفَرَلَہُ الْمَوْلَی الْقَوِیّ خانقاہِ قادریّہ رضویّہ، ڈربن، جنوبی افریقہ

14

بیاض پاک

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں