Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

چھائے غم کے بادل کالے

۞
1

چھائے غم کے بادل کالےمیری خبر اے بدرِ دُجیٰ لے

گرتا ہوں میں لغزشِ پا سےآ اے ہاتھ پکڑنے والے

2

زُلف کا صدقہ تشنہ لبوں پربرسا مہر و کرم کے جھالے

خاک مری پامال ہو کب تکنیچے نیچے دامن والے

3

پھرتا ہوں میں مارا ماراپیارے اپنے دَر پہ بُلا لے

کام کیے بے سوچے سمجھےراہ چلا بے دیکھے بھالے

4

ناری دے کر خط غلامیتجھ سے لیں جنت کے قبالے

تو ترے احساں میرے یاورہیں مرے مطلب تیرے حوالے

6

تم سے جو مانگا فوراً پایاتم نہیں کرتے ٹالے بالے

وسعت خوانِ کرم کے تصدقدونوں عالم تم نے پالے

7

دیکھیں جنہوں نے تیری آنکھیںوہ ہیں حق کے دیکھنے والے

تیرے عارض گورے گورےشمس و قمر کے گھر کے اُجالے

8

اَبر لطف و غلافِ کعبہتیرے گیسو کالے کالے

آفت میں ہے غلامِ ہندیتیری دُہائی مدینے والے

9

تنہا میں اے حامیِ بے کسسینکڑوں ہیں دُکھ دینے والے

تیرے لطف ہوں میرے یاورتیرا قہر عدو کو جا لے

10

آج ہے پیشی میں ہوں مجرمزیر دامن مجھ کو چھپا لے

روزِ حساب اور مجھ سا عاصیمیری بگڑی بات بنا لے

11

تورے بل بل جاؤں کھویاندیا گہری نیّا ہالے

گھِر گھِر آئے گم کے بدراجیرا کانپت کملی والے

12

رین اندھیری دُور نگریاتوری دہائی جگ اُجیالے

تن من دھن کی سدھ بدھ بسریموری کھبریا مورے پیا لے

13

نیناں کے بلہاری جاوےدرسن بھچّا جو منگتا لے

وا کو سمندر پار ہو جا دوجا کو ڈراویں ندی نالے

14

اپنے حسین و حسن کے حسن کوزہرِ کرب و بلا سے بچا لے

ذوقِ نعت

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں