Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

معطیِ مطلب تمہارا ہر اِشارہ ہو گیا

۞
1

معطیِ مطلب تمہارا ہر اِشارہ ہو گیاجب اِشارہ ہو گیا مطلب ہمارا ہو گیا

ڈوبتوں کا یا نبی کہتے ہی بیڑا پار تھاغم کنارے ہو گئے پیدا کنارا ہو گیا

2

تیری طلعت سے زمیں کے ذرّے مہ پارے بنےتیری ہیبت سے فلک کا مہ دوپارا ہو گیا

اللہ اللہ محو حُسنِ روے جاناں کے نصیببند کر لیں جس گھڑی آنکھیں نظارا ہو گیا

3

یوں تو سب پیدا ہوئے ہیں آپ ہی کے واسطےقسمت اُس کی ہے جسے کہہ دو ہمارا ہو گیا

تیرگی باطل کی چھائی تھی جہاں تاریک تھااُٹھ گیا پردہ ترا حق آشکارا ہو گیا

4

کیوں نہ دم دیں مرنے والے مرگِ عشقِ پاک پرجان دی اور زندگانی کا سہارا ہو گیا

نام تیرا، ذکر تیرا، تو، ترا پیارا خیالناتوانوں بے سہاروں کا سہارا ہو گیا

6

ہم کمینوں کا اُنھیں آرام تھا اِتنا پسندغم خوشی سے دُکھ تہِ دل سے گوارا ہو گیا

کیوں نہ ہو تم مالکِ مُلکِ خدا مِلک خداسب تمہارا ہے خدا ہی جب تمہارا ہو گیا

7

روزِ محشر کے اَلم کا دشمنوں کو خوف ہودُکھ ہمارا آپ کو کس دن گوارا ہو گیا

جو ازل میں تھی وہی طلعت وہی تنویر ہےآئینہ سے یہ ہوا جلوہ دوبارا ہو گیا

8

تو نے ہی تو مصر میں یوسف کو یوسف کر دیاتو ہی تو یعقوب کی آنکھوں کا تارا ہو گیا

ہم بھکاری کیا ہماری بھیک کس گنتی میں ہےتیرے دَر سے بادشاہوں کا گزارا ہو گیا

9

اے حسنؔ قربان جاؤں اُس جمالِ پاک پرسینکڑوں پردوں میں رہ کر عالم آرا ہو گیا

ذوقِ نعت

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں