Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

دردِ دل کر مجھے عطا یا رب

۞
1

دردِ دل کر مجھے عطا یا ربدے مرے درد کی دوا یا رب

لاج رکھ لے گناہ گاروں کینام رحمن ہے ترا یا رب

2

عیب میرے نہ کھول محشر میںنام ستّار ہے ترا یا رب

بے سبب بخش دے نہ پوچھ عملنام غفار ہے ترا یا رب

3

زخم گہرا سا تیغِ اُلفت کامرے دل کو بھی کر عطا یا رب

یوں گموںمیں کہ تجھ سے مل جاؤںیوں گما اِس طرح ملا یا رب

4

بھول کر بھی نہ آئے یاد اپنیمیرے دل سے مجھے بھلا یا رب

خاک کر اپنے آستانے کییوں ہمیں خاک میں ملا یا رب

6

نہ بھریں زخمِ دل ہرے ہو کررہے گلشن ہرا بھرا یا رب

تیری جانب یہ مُشتِ خاک اُڑےبھیج ایسی کوئی ہوا یا رب

7

سَبَقَتْ رَحْمَتِیْ عَلٰی غَضَبِیْتو نے جب سے سنا دیا یا رب

آسرا ہم گناہ گاروں کااور مضبوط ہو گیا یا رب

8

ہے اَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِی بِیْمیرے ہر دَرد کی دوا یا رب

تو نے میرے ذلیل ہاتھوں میںدامنِ مصطفیٰ دیا یا رب

9

تو نے دی مجھ کو نعمتِ اسلامپھر جماعت میں لے لیا یا رب

کر دیا تو نے قادِری مجھ کوتیری قدرت کے میں فدا یا رب

10

دولتیں ایسی نعمتیں اتنیبے غرض تو نے کیں عطا یا رب

دے کہ لیتے نہیں کریم کبھیجو دیا جس کو دے دیا یا رب

11

تو کریم اور کریم بھی ایساکہ نہیں جس کو دُوسرا یا رب

ظن نہیں بلکہ ہے یقین مجھےوہ بھی تیرا دیا ہوا یا رب

12

ہوگا دنیا میں قبر و محشر میںمجھ سے اچھا معاملہ یا رب

اِس نکمّے سے کام لے ایسےیہ نکما ہو کام کا یا رب

13

مجھے ایسے عمل کی دے توفیقکہ ہو راضی تری رضا یا رب

جس نے اپنے لیے بُرائی کیہے یہ نادان وہ بُرا یا رب

14

ہر بھلے کی بھلائی کا صدقہاِس بُرے کو بھی کر بھلا یا رب

میں نے بنتی ہوئی بگاڑی باتبات بگڑی ہوئی بنا یا رب

15

میں نے سُبْحٰنَ رَبِّیَ الاعْلٰیخاک پر رکھ کے سر کہا یا رب

صدقہ اس دی ہوئی بلندی کاپستیوں سے مجھے بچا یا رب

16

بونے والے جو بوئیں وہ کاٹیںیہ ہوا تو میں مر مٹا یا رب

آہ جو بو چکا ہوں وقتِ دروہو گا حسرت کا سامنا یا رب

17

صدقہ ماہِ ربیع الاوّل کاگیہوں اس کھیت سے اُگا یا رب

پاک ہے دُرد و دَرد سے جو مَےجام اُس کا مجھے پلا یا رب

18

کرکے گستر وہ خوانِ اُدْعُوْنیِْتو نے بندوں کو دی صلا یا رب

آستاں پر ترے ترا منگتاسن کر آیا ہے یہ صدا یا رب

19

نعمت اَسْتَجِبْ سے پائے بھیکہاتھ پھیلا ہوا مرا یا رب

تجھ سے وہ مانگوں میں جو بہتر ہومدعی ہو نہ مدعا یا رب

20

مجھے دونوں جہاں کے غم سے بچاشاد رکھ شاد دائما یا رب

مجھ پر اور میرے دونوں بھائیوں پرسایہ ہو تیرے فضل کا یا رب

21

عیش تینوں گھروں کے تینوں کواپنی رحمت سے کر عطا یا رب

میرے فاروق و حامد وحسنیندرد و غم سے رہیں جدا یا رب

22

لختِ دل مصطفےٰ، حسین، رضاہر جگہ پائیں مرتبہ یا رب

سایۂ پنجتن ہوں پانچوں پردائما ہو تری عطا یا رب

23

علم و عمر و عمل فراخ معاشمجتبیٰ کو بھی کر عطا یا رب

دونوں عالم کی نعمتیں پائےمرتضیٰ بہرِ مصطفیٰ یا رب

24

کر دے فضل و نعم سے مالا مالغم اَلم سے اِنھیں بچا یا رب

اِن کے دشمن ذلیل و خوار رہیںرَد رہے اِن کی ہر بَلا یا رب

25

بال بیکا کبھی نہ ہو اِن کابول بالا ہو دائما یا رب

میری ماں میری بہنیں بھانجے سبپائیں آرامِ دو سَرا یا رب

26

اور بھی جتنے میرے پیارے ہیںحاجتیں سب کی ہوں رَوا یا رب

میرے احباب پر بھی فضل رہےتیرا تیرے حبیب کا یا رب

27

اہلِ سُنّت کی ہر جماعت پرہر جگہ ہو تری عطا یا رب

دشمنوں کے لیے ہدایت کیتجھ سے کرتا ہوں اِلتجا یا رب

28

تُو حسنؔ کو اُٹھا حسن کر کےہو مع الخیر خاتمہ یا رب

ذوقِ نعت

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں