Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

ہو اگر مدحِ کفِ پا سے منور کاغذ

۞
1

ہو اگر مدحِ کفِ پا سے منور کاغذعارضِ حور کی زینت ہو سراسر کاغذ

صفتِ خارِ مدینہ میں کروں گل کاریدفترِ گل کا عنادِل سے منگا کر کاغذ

2

عارضِ پاک کی تعریف ہو جس پرچے میںسو سیہ نامہ اُجالے وہ منور کاغذ

شامِ طیبہ کی تجلّی کا کچھ اَحوال لکھوںدے بیاضِ سحر اک ایسا منور کاغذ

3

یادِ محبوب میں کاغذ سے تو دل کم نہ رہےکہ جدا نقش سے ہوتا نہیں دَم بھر کاغذ

ورقِ مہر اُسے خط غلامی لکھ دےہو جو وصفِ رُخِ پُر نور سے انور کاغذ

4

تیرے بندے ہیں طلبگار تری رحمت کےسن گناہوں کے نہ اے دَاورِ محشر کاغذ

لَبِ جاں بخش کی تعریف اگر ہو تجھ میںہو مجھے تارِ نفس ہر خَطِ مسطر کاغذ

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں