Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

چشمِ دل چاہے جو اَنوار سے ربط

۞
1

چشمِ دل چاہے جو اَنوار سے ربطرکھے خاکِ درِ دلدار سے ربط

اُن کی نعمت کا طلبگار سے میلاُن کی رحمت کا گنہگار سے ربط

2

دشتِ طیبہ کی جو دیکھ آئیں بہارہو عنادِل کو نہ گلزار سے ربط

یا خدا دل نہ ملے دُنیا سےنہ ہو آئینہ کو زنگار سے ربط

3

نفس سے میل نہ کرنا اے دلقہر ہے ایسے ستم گار سے ربط

دلِ نجدی میں ہو کیوں حُبِّ حضورظلمتوں کو نہیں اَنوار سے ربط

4

تلخیِ نزع سے اُس کو کیا کامہو جسے لعل شکر بار سے ربط

خاک طیبہ کی اگر مل جائےآپ صحت کرے بیمار سے ربط

6

عمر یوں اُن کی گلی میں گزرےذرّہ ذرّہ سے بڑھے پیار سے ربط

سرِ شوریدہ کو ہے دَر سے میلکمر خستہ کو دیوار سے ربط

7

اے حسنؔ خیر ہے کیا کرتے ہویار کو چھوڑ کر اَغیار سے ربط

ذوقِ نعت

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں