اے مدینہ کے تاجدار سلاماے غریبوں کے غمگسار سلام
تری اک اک اَدا پر اے پیارےسَو دُرودیں فدا ہزار سلام
رَبِّ سَلِّمْ کے کہنے والے پرجان کے ساتھ ہو نثار سلام
میرے پیارے پہ میرے آقا پرمیری جانب سے لاکھ بار سلام
میری بگڑی بنانے والے پربھیج اے میرے کِردگار سلام
اُس پناہِ گناہ گاراں پریہ سلام اور کروڑ بار سلام
اُس جوابِ سلام کے صدقےتا قیامت ہوں بے شمار سلام
اُن کی محفل میں ساتھ لے جائیںحسرتِ جانِ بے قرار سلام
پردہ میرا نہ فاش حشر میں ہواے مرے حق کے راز دار سلام
وہ سلامت رہا قیامت میںپڑھ لیے جس نے دل سے چار سلام
عرض کرتا ہے یہ حسنؔ تیراتجھ پہ اے خُلد کی بہار سلام
ذوقِ نعت