Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

ہم نے تقصیر کی عادت کر لی

۞
1

ہم نے تقصیر کی عادت کر لیآپ اپنے پہ قیامت کر لی

میں چلا ہی تھا مجھے روک لیامرے اﷲ نے رحمت کر لی

2

ذکر شہ سن کے ہوئے بزم میں محوہم نے جلوت میں بھی خلوت کر لی

نارِ دوزخ سے بچایا مجھ کومرے پیارے بڑی رحمت کر لی

3

بال بیکا نہ ہوا پھر اُس کاآپ نے جس کی حمایت کر لی

رکھ دیا سر قدمِ جاناں پراپنے بچنے کی یہ صورت کر لی

4

نعمتیں ہم کو کھلائیں اور آپجو کی روٹی پہ قناعت کر لی

اُس سے فردوس کی صورت پوچھوجس نے طیبہ کی زیارت کر لی

6

اے حسنؔ کام کا کچھ کام کیایا یوہیں ختم پہ رُخصت کر لی

ذوقِ نعت

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں