انبیا کو بھی اجل آنی ہےمگر ایسی کہ فقط آنی ہے
پھر اُسی آن کے بعد اُن کی حیاتمثل سابق و ہی جسمانی ہے
روح تو سب کی ہے زندہ ان کاجسم پر نور بھی روحانی ہے
اوروں کی روح ہو کتنی ہی لطیفاُن کے اجسام کی کب ثانی ہے
پاؤں جس خاک پہ رکھ دیں وہ بھیروح ہے پاک ہے نورانی ہے
اس کی ازواج کو جائز ہے نکاحاس کا ترکہ بٹے جو فانی ہے
یہ ہیں حَیّ ابدی ان کو رضؔاصدق وعدہ کی قضا مانی ہے
حدائقِ بخشش