Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

دشمنِ احمد پہ شدّت کیجیے

۞
1

دشمنِ احمد پہ شدّت کیجیےملحدوں کی کیا مروّت کیجیے

ذکر اُن کا چھیڑیے ہر بات میںچھیڑنا شیطاں کا عادت کیجیے

2

مثلِ فارس زلزلے ہوں نجد میںذکرِ آیاتِ ولادت کیجیے

غیظ میں جل جائیں بے دینوں کے دل’’یَا رَسُوْلَ اللہ‘‘ کی کثرت کیجیے

3

کیجیے چرچا اُنھیں کا صبح و شامجانِ کافر پر قیامت کیجیے

آپ درگاہِ خُدا میں ہیں وجیہہاں شفاعت بالوجاہت کیجیے

4

حق تمھیں فرما چکا اپنا حبیباب شفاعت بالمحبّت کیجیے

اِذن کب کا مل چکا اب تو حضورہم غریبوں کی شفاعت کیجیے

6

ظالمو! محبوب کا حق تھا یہیعشق کے بدلے عداوت کیجیے

وَالضُّحٰی، حُجْرَاتْ، اَلَمْ نَشْرَحْ سے پھرمومنو! اتمامِ حجّت کیجیے

7

بیٹھتے اٹھتے حضورِ پاک سےالتجا و استعانت کیجیے

یا رسول اللہ دُہائی آپ کیگوشمالِ اہلِ بدعت کیجیے

8

غوثِ اعظم آپ سے فریاد ہےزندہ پھر یہ پاک ملّت کیجیے

یا خدا تجھ تک ہے سب کا منتہیٰاولیا کو حکمِ نصرت کیجیے

9

میرے آقا حضرتِ اچھے میاں!ہو رضؔا اچھا وہ صورت کیجیے

حدائقِ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں