Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

مژدہ باد اے عاصیو! شافع شہِ ابرار ہے

۞
1

مژدہ باد اے عاصیو! شافع شہِ ابرار ہےتہنیت اے مجرمو! ذاتِ خدا غفّار ہے

عرش سا فرشِ زمیں ہے فرشِ پا عرشِ بریںکیا نرالی طرز کی نامِ خُدا رفتار ہے

2

چاند شق ہو پیڑ بولیں جانور سجدے کریںبَارَکَ اللہ مرجعِ عالَم یہی سرکار ہے

جن کو سوئے آسماں پھیلا کے جل تھل بھر دیےصدقہ اُن ہاتھوں کا پیارے ہم کو بھی درکار ہے

3

لب زلالِ چشمۂ کُن میں گندھے وقتِ خمیرمُردے زندہ کرنا اے جاں تم کو کیا دشوار ہے

گورے گورے پاؤں چمکا دو خدا کے واسطےنور کا تڑکا ہو پیارے گور کی شب تار ہے

4

تیرے ہی دامن پہ ہر عاصی کی پڑتی ہے نظرایک جانِ بے خطا پر دو جہاں کا بار ہے

جوشِ طوفاں بحرِ بے پایاں ہَوا ناساز گارنوح کے مولیٰ کرم کر لے تو بیڑا پار ہے

6

گونج گونج اٹھے ہیں نغماتِ رضؔا سے بوستاںکیوں نہ ہو کس پھول کی مدحت میں وا منقار ہے

حدائقِ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں