سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی ﷺسب سے بالا و والا ہمارا نبی ﷺ
اپنے مولیٰ کا پیارا ہمارا نبی ﷺدونوں عالم کا دولھا ہمارا نبی ﷺ
بزمِ آخر کا شمع فروزاں ہوانورِ اوّل کا جلوہ ہمارا نبی ﷺ
جس کو شایاں ہے عرشِ خُدا پر جلوسہے وہ سلطانِ والا ہمارا نبی ﷺ
بجھ گئیں جس کے آگے سبھی مشعلیںشمع وہ لے کر آیا ہمارا نبی ﷺ
جس کے تلووں کا دھووَن ہے آبِ حیاتہے وہ جانِ مسیحا ہمارا نبی ﷺ
عرش و کرسی کی تھیں آئینہ بندیاسوئے حق جب سدھارا ہمارا نبی ﷺ
خَلق سے اولیا، اولیا سے رُسُلاور رسولوں سے اعلیٰ ہمارا نبی ﷺ
حُسن کھاتا ہے جس کے نمک کی قسموہ ملیحِ دل آرا ہمارا نبی ﷺ
ذکر سب پھیکے جب تک نہ مذکور ہونمکیں حُسن والا ہمارا نبی ﷺ
جس کی دو بوند ہیں کوثر و سلسبیلہے وہ رحمت کا دریا ہمارا نبی ﷺ
جیسے سب کا خدا ایک ہے ویسے ہیاِن کا، اُن کا، تمھارا، ہمارا نبی ﷺ
قرنوں بدلی رسولوں کی ہوتی رہیچاند بدلی کا نکلا ہمارا نبی ﷺ
کون دیتا ہے دینے کو منھ چاہیےدینے والا ہے سچا ہمارا نبی ﷺ
کیا خبر کتنے تارے کھِلے چھپ گئےپر نہ ڈوبے نہ ڈوبا ہمارا نبی ﷺ
ملکِ کونین میں انبیا تاجْدارتاجْداروں کا آقا ہمارا نبی ﷺ
لا مکاں تک اجالا ہے جس کا وہ ہےہر مکاں کا اُجالا ہمارا نبی ﷺ
سارے اچھوں میں اچھا سمجھیے جسےہے اُس اچھے سے اچھا ہمارا نبی ﷺ
سارے اونچوں میں اونچا سمجھیے جسےہے اُس اونچے سے اونچا ہمارا نبی ﷺ
انبیا سے کروں عرض کیوں مالکو!کیا نبی ہے تمھارا ہمارا نبی ﷺ
جس نے ٹکڑے کیے ہیں قمر کے وہ ہےنورِ وحدت کا ٹکڑا ہمارا نبی ﷺ
سب چمک والے اجلوں میں چمکا کیےاندھے شیشوں میں چمکا ہمارا نبی ﷺ
جس نے مردہ دلوں کو دی عمرِ ابدہے وہ جانِ مسیحا ہمارا نبی ﷺ
غمزدوں کو رؔضا مژدہ دیجے کہ ہےبے کَسوں کا سہارا ہمارا نبی ﷺ
حدائقِ بخشش