Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

چمنِ طیبہ میں سنبل جو سنوارے گیسو

۞
1

چمنِ طیبہ میں سنبل جو سنوارے گیسوحور بڑھ کر شکنِ ناز پہ وارے گیسو

کی جو بالوں سے تِرے روضے کی جاروب کشیشب کو شبنم نے تبرک کو ہیں دھارے گیسو

2

ہم سیہ کاروں پہ یا رب! تپشِ محشر میںسایہ افگن ہوں تِرے پیارے کے پیارے گیسو

چرچے حوروں میں ہیں دیکھو تو ذرا بالِ براقسنبلِ خلد کے قربان اتارے گیسو

3

آخرِ حج غمِ امّت میں پریشاں ہو کرتیرہ بختوں کی شفاعت کو سدھارے گیسو

گوش تک سنتے تھے فریاد اب آئے تا دوشکہ بنیں خانہ بدوشوں کو سہارے گیسو

4

سوکھے دھانوں پہ ہمارے بھی کرم ہو جائےچھائے رحمت کی گھٹا بن کے تمھارے گیسو

کعبۂ جاں کو پنھایا ہے غلافِ مشکیںاُڑ کر آئے ہیں جو ابرو پہ تمھارے گیسو

6

دیکھو قرآں میں شبِ قدر ہے تا مطلعِ فجریعنی نزدیک ہیں عارض کے وہ پیارے گیسو

بھینی خوشبو سے مہک جاتی ہیں گلیاں واللہکیسے پھولوں میں بسائے ہیں تمھارے گیسو

7

شانِ رحمت ہے کہ شانہ نہ جدا ہو دم بھرسینہ چاکوں پہ کچھ اس درجہ ہیں پیارے گیسو

شانہ ہے پنجۂ قدرت تِرے بالوں کے لیےکیسے ہاتھوں نے شہا تیرے سنوارے گیسو

8

احدِ پاک کی چوٹی سے الجھ لے شب بھرصبح ہونے دو شبِ عید نے ہارے گیسو

مژدہ ہو قبلے سے گھنگھور گھٹائیں اُمڈیںابروؤں پروہ جھکے جھوم کے بارے گیسو

9

تارِ شیرازۂ مجموعۂ کونین ہیں یہحال کھل جائے جو اِک دم ہوں کنارے گیسو

تیل کی بوندیں ٹپکتی نہیں بالوں سے رؔضاصبحِ عارض پہ لٹاتے ہیں ستارے گیسو

10

(حدائقِ بخشش)

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں