Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

سر تا بقدم ہے تنِ سلطانِ زمن پھول

۞
1

سر تا بقدم ہے تنِ سلطانِ زمن پھوللب پھول، دہن پھول، ذقن پھول، بدن پھول

صدقے میں تِرے باغ تو کیا، لائے ہیں بَن پھولاس غنچۂ دل کو بھی تو ایما ہو کہ بَن پھول

2

تنکا بھی ہمارے تو ہلائے نہیں ہلتاتم چاہو تو ہو جائے ابھی کوہِ محن پھول

وَاللہ! جو مِل جائے مِرے گل کا پسینہمانگے نہ کبھی عِطر نہ پھر چاہے دلھن پھول

3

دل بستہ و خوں گشتہ نہ خوشبو نہ لطافتکیوں غنچہ کہوں ہے مِرے آقا کا دہن پھول

شب یاد تھی کن دانتوں کی شبنم کہ دمِ صبحشوخانِ بہاری کے جڑاؤ ہیں کرن پھول

4

دندان و لب و زلف و رُخِ شہ کے فدائیہیں درِّ عدن، لعلِ یمن، مشکِ ختن پھول

بو ہو کے نہاں ہو گئے تابِ رُخِ شہ میںلو بن گئے ہیں اب تو حسینوں کا دہن پھول

6

دل کھول کے خوں رولے غمِ عارضِ شہ میںنکلے تو کہیں حسرتِ خوں نابہ شدن پھول

کیا غازہ مَلا گردِ مدینہ کا جو ہے آجنکھرے ہوئے جوبن میں قیامت کی پھبن پھول

7

گرمی یہ قیامت ہے کہ کانٹے ہیں زباں پربلبل کو بھی اے ساقیِ صہبا و لبن پھول

ہے کون کہ گریہ کرے یا فاتحہ کو آئےبے کس کے اٹھائے تِری رحمت کے بھرن پھول

8

دل غم تجھے گھیرے ہیں خدا تجھ کو وہ چمکائےسورج تِرے خرمن کو بنے تیری کرن پھول

کیا بات رؔضا اُس چمنستانِ کرم کیزَہرا ہے کلی جس میں حُسین اور حَسن پھول

9

حدائقِ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں