Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

کیا ٹھیک ہو رُخِ نبوی پر مثالِ گل

۞
1

کیا ٹھیک ہو رُخِ نبوی پر مثالِ گلپامال جلوۂ کفِ پا ہے جمالِ گل

جنّت ہے ان کے جلوہ سے جو یائے رنگ و بواے گل ہمارے گل سے ہے گل کو سوالِ گل

2

اُن کے قدم سے سلعۂ غالی ہوئی جناںواللہ میرے گل سے ہے جاہ و جلالِ گل

سنتا ہوں عشقِ شاہ میں دل ہوگا خوں فشاںیا رب یہ مژدہ سچ ہو مبارک ہو فالِ گل

3

بلبل حرم کو چل غمِ فانی سے فائدہکب تک کہے گی ہائے وہ غنج و دَلالِ گل

غمگیں ہے شوقِ غازۂ خاکِ مدینہ میںشبنم سے دھل سکے گی نہ گردِ ملالِ گل

4

بلبل یہ کیا کہا میں کہاں فصلِ گل کہاںامّید رکھ کہ عام ہے جود و نوالِ گل

بلبل گھرا ہے ابر ولا مژدہ ہو کہ ابگرتی ہے آشیانے پہ بَرقِ جمالِ گل

6

میں یادِ شہ میں روؤں عنادِل کریں ہجومہر اشکِ لالہ فام پہ ہو احتمالِ گل

ہیں عکسِ چہرہ سے لبِ گلگوں میں سرخیاںڈوبا ہے بدرِ گل سے شفق میں ہلالِ گل

7

نعتِ حضور میں مترنّم ہے عندلیبشاخوں کے جھومنے سے عیاں وَجْد و حالِ گل

بلبل گلِ مدینہ ہمیشہ بہار ہےدو دن کی ہے بہار فان ہے مآلِ گل

8

شیخین اِدھر نثار غنی و علی اُدھرغنچہ ہے بلبلوں کا یمین و شمالِ گل

چاہے خدا تو پائیں گے عشقِ نبی میں خلدنکلی ہے نامۂ دلِ پُر خوں میں فالِ گل

9

کر اُس کی یاد جس سے ملے چین عندلیبدیکھا نہیں کہ خارِ الم ہے خیالِ گل

دیکھا تھا خوابِ خارِ حرم عندلیب نےکھٹکا کیا ہے آنکھ میں شب بھر خیالِ گل

10

اُن دو کا صدقہ جن کو کہا میرے پھول ہیںکیجے رؔضا کو حشر میں خنداں مثالِ گل

حدائقِ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں