Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

تمھارے ذرّے کے پرتو ستار ہائے فلک

۞
1

تمھارے ذرّے کے پرتو ستار ہائے فلکتمھارے نعل کی ناقص مثل ضیائے فلک

اگرچہ چھالے ستاروں سے پڑ گئے لاکھوںمگر تمھاری طلب میں تھکے نہ پائے فلک

2

سرِ فلک نہ کبھی تا بہ آستاں پہنچاکہ ابتدائے بلندی تھی انتہائے فلک

یہ مٹ کے ان کی رَوِش پر ہوا خود اُن کی رَوِشکہ نقش پا ہے زمیں پر نہ صوتِ پائے فلک

3

تمھاری یاد میں گزری تھی جاگتے شب بھرچلی نسیم ہوئے بند دیدہائے فلک

نہ جاگ اٹھیں کہیں اہلِ بقیع کچی نیندچلا یہ نرم نہ نکلی صدائے پائے فلک

4

یہ اُن کے جلوے نے کیں گرمیاں شبِ اسراکہ جب سے چرخ میں ہیں نقرہ و طلائے فلک

مِرے غنی نے جواہر سے بھر دیا دامنگیا جو کاسۂ مہ لے کے شب گدائے فلک

6

خطابِ حق بھی ہے در بابِ خلق مِنْ اَجَلِکْاگر ادھر سے دمِ حمد ہے صدائے فلک

یہ اہلِ بیت کی چکی سے چال سیکھی ہےرواں ہے بے مددِ دست آسیائے فلک

7

رؔضا یہ نعتِ نبی نے بلندیاں بخشیںلقب زمینِ فلک کا ہوا سمائے فلک

حدائقِ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں