Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

جوبنوں پر ہے بہارِ چمن آرائیِ دوست

۞
1

جوبنوں پر ہے بہارِ چمن آرائیِ دوستخلد کا نام نہ لے بلبلِ شیدائیِ دوست

تھک کے بیٹھے تو درِ دل پہ تمنّائیِ دوستکون سے گھر کا اُجالا نہیں زیبائیِ دوست

2

عرصۂ حشر کجا موقفِ محمود کجاساز ہنگاموں سے رکھتی نہیں یکتائیِ دوست

مہر کس منھ سے جلو داریِ جاناں کرتاسائے کے نام سے بیزار ہے یکتائیِ دوست

3

مرنے والوں کو یہاں ملتی ہے عمرِ جاویدزندہ چھوڑے گی کسی کو نہ مسیحائیِ دوست

ان کو یکتا کیا اور خلق بنائی یعنیانجمن کرکے تماشا کریں تنہائیِ دوست

4

کعبہ و عرش میں کہرام ہے نا کامی کاآہ کس بزم میں ہے جلوۂ یکتائیِ دوست

حُسنِ بے پردہ کے پردے نے مٹا رکھا ہےڈھونڈنے جائیں کہاں جلوۂ ہرجائیِ دوست

6

تاج والوں کا یہاں خاک پہ ماتھا دیکھاسائے داراؤں کی دارا ہوئی دارائیِ دوست

طُور پر کوئی کوئی چرخ پہ یہ عرش سے پارسارے بالاؤں پہ بالا رہی بالائیِ دوست

7

اَنْتَ فِیْہِمْ نے عدو کو بھی لیا دامن میںعیشِ جاوید مبارک تجھے شیدائیِ دوست

رنج اَعدا کا رؔضا چارہ ہی کیا ہے جب انھیںآپ گستاخ رکھے حلم و شکیبائیِ دوست

8

حدائقِ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں