Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

راہِ عرفاں سے جو ہم نادیدہ رو محرم نہیں

۞
1

راہِ عرفاں سے جو ہم نادیدہ رو محرم نہیںمصطفیٰ ہے مسندِ ارشاد پر کچھ غم نہیں

ہوں مسلماں گرچہ ناقص ہی سہی اے کاملو!ماہیت پانی کی آخر یم سے نم میں کم نہیں

2

غنچے مَآ اَوْحٰی کے جو چٹکے دَنیٰ کے باغ میںبلبلِ سدرہ تک اُن کی بُو سے بھی محرم نہیں

اُس میں زم زم ہےکہ تھم تھم اس میں جم جم ہے کہ بیشکثرتِ کوثر میں زم زم کی طرح کم کم نہیں

3

پنجۂ مہرِ عرب ہے جس سے دریا بہہ گئےچشمۂ خورشید میں تو نام کو بھی نم نہیں

ایسا امّی کس لیے منّت کشِ استاد ہوکیا کفایت اُس کو اِقْرَأْ رَبُّکَ الْاَکْرَمْ نہیں

4

اوس مہرِ حشر پر پڑ جائے پیاسو تو سہیاُس گلِ خنداں کا رونا گریۂ شبنم نہیں

ہے انھیں کے دم قدم کی باغِ عالم میں بہاروہ نہ تھے عالَم نہ تھا گر وہ نہ ہوں عالَم نہیں

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں