بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
عِزّو عَظْمَتْ حِلْم و رِفْعَتْ، خواجہ خواجہ میرے خواجہ
حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری خواجہ خواجہ میرے خواجہ
عِزّو عَظْمَتْ حِلْم و رِفْعَتْ، خواجہ خواجہ میرے خواجہدور ہوئی ہے جن سے ظلمت، خواجہ خواجہ میرے خواجہآپ نبیﷺ کی آنکھ کےتارے، جگ میں سب کے راج دلارےآپ کو چاہے ساری خَلقت، خواجہ خواجہ میرے خواجہآپ ہوئے ہیں ہند کے والی، آپ کے در کے سب ہیں سُوالیغوث اعظم سے ہے نسبت، خواجہ خواجہ میرے خواجہآپ سہارا ہر بے کس کے آپ ہیں چارہ ہر بے بس کےآپ کنارا بَحْرِ ظُلْمَتْ، خواجہ خواجہ میرے خواجہآپ نے جو اجمیر بلایا، خوب بَنَایا یا خوب سجایامیں نے پائی آپ سے عظمت، خواجہ خواجہ میرے خواجہمیں ہوں خواجہ آپ کا نوکر ایسی دولت مجھ کو عطا کرکرتا رہوں میں آپ کی مِدْحَتْ، خواجہ خواجہ میرے خواجہشاہِ نورؔی شاہِ برکتؔ اِن کے صدقے ہے یہ عنایتحافؔظ تجھ پر جن کی شفقت خواجہ خواجہ میرے خواجہ۲۷ رجب المرجب ۱۴۳۷ھ/۵ مئی ۲۰۱۶ء بروز بدھ نزیل ماریشس