Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

غوث اعظم مِرے ہر دکھ کا ازالہ کر دیں

۞
1

(عرض بارگاہ غوثیہ) غوث اعظم مِرے ہر دُکھ

غوث اعظم مِرے ہر دکھ کا ازالہ کر دیںقبلہء دین و عمل روح اُجالا کر دیںمیرا ھر کام جو بگڑا ہے وہ اعلیٰ کر دیںمیرے حق میں یہی دستور نرالا کر دیںجو کرم آپ کا جاری ہوا رھزن پر بھیاب عطا مجھ کو وہ رحمت کا پیالہ کر دیںمیرے اعمال تو دن رات ہی پستی میں رہےآپ چاہیں تو انہیں پل میں ہمالا کر دیںجس کے کھانے سے رہوں عبدِ حبیب مولامیرے انعام میں شامل وہ نوالہ کر دیںہر گھڑی حمدِ خدا، نعت نبیﷺ ہو لب پرشَہِ جیلاں میرے الفاظ دوبالا کر دیںدر آقاﷺ سے ملے مجھ کو ردائے رحمتآپ ہی نظر عنایت سے جو اولیٰ کر دیںعشق عینؔی بھی ملے حُبِّ رضؔا نوریؔ بھیاپنے اس قادری بندے کو بھی والا کر دیںجھڑ گئے تیرے گناہ، غیث شہا سے حافؔظمیں شرابور رہوں مجھ پہ وہ جھالا کر دیں(۱۴ جنوری ۲۰۱۷۔ ۱۵ ربیع الاخر ۱۴۳۸ھ)

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں