Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

اے میرے ساقیا وہ جام الفت کا عطا کر دیں

۞
1

الَا یَا اَیُّھَا السَّاقِیْ اَدِرْ کَاسًا وَّنَا وِلْھَا

(اے میرے ساقی پیالہ گھمائیں اور عطا فرمادیں)

2

اے میرے ساقیا وہ جام الفت کا عطا کر دیںکہ جسکو پیتے ہی عاشق یہ جاں اپنی فدا کر دیںیقینا آپ مالک ہیں زمینوں آسمانوں کےتو جسکو جسطرح چاہیں اسی میں سے عطا کر دیںفقیروں نے گداؤں نے پڑاؤ در پہ ڈالا ہےیہ اب ہے آپ کی مرضی کہ روتوں کو ہنسا کر دیںاگر چہ میں تو مجرم ہوں مگر انﷺ کا کرم دیکھیںکبھی تو میرے گھر بھیجیں کبھی طیبہ بُلا کر دیںصحابہ خرچ کرتے تھے نبیﷺ کے نام پر ایسےکبھی وہ آدھا گھر دے دیں کبھی گھر بھر لُٹا کر دیںرضا و شاہ برکت کا مسلسل فیض جاری ہےکبھی تو جاگتے میں دیں کبھی مجھ کو سُلا کر دیںزہے قسمت تیری حافؔظ اگر انداز ایسا ہونبیﷺ جب جام کوثر دیں لب اقدس لگا کر دیں( ۴ ربیع النور شریف ۱۴۳۹؁ھ / ۲۳ نومبر ۲۰۱۷؁ء)

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں