محمد مصطفیٰﷺ کا ہے
حسیں یہ دور کس کا ہے؟ محمد مصطفیٰﷺ کا ہےزمانہ اور کس کا ہے؟ محمد مصطفیٰﷺ کا ہےجہاں ہجرت کی راتوں میں وہ صدیق و مصدَّق تھےوہ غارِ ثور کس کا ہے؟ محمد مصطفیٰﷺ کا ہےکرم کی بارشیں ہر دم، خطا پر بھی عطا دیکھییہ پیارا طور کس کا ہے؟ محمد مصطفیٰﷺ کا ہےجو سورج لوٹ آتا ہے قمر بھی ٹوٹ جاتا ہےیہ سکہ اور کس کا ہے؟ محمد مصطفیٰﷺ کا ہےہر اک ساعت جو پچھلی ہے وہی اُولیٰ سے بہتر ہےیہ منصب اور کس کا ہے؟ محمد مصطفیٰﷺ کا ہےزمانہ گنگناتا ہے جب ان کی نعت کے نغمےبھلا پھر دور کس کا ہے؟ محمد مصطفیٰﷺ کا ہےنوازش اور عطاؤں کا ، ہے تجھ پر فیض جو حافؔظکرے کیوں غور کس کا ہے؟ محمد مصطفیٰﷺ کا ہے(۱۹ صفر ۱۴۳۸ھ/۲۰ نومبر ۲۰۱۶ء)(لاہور سے واپس آتے ہوئے یہ اشعار ہوئے)