Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

ہزاروں انبیاء آئے رسول و مجتبی بن کر

۞
1

اس نعت میں اسماء رسول اکرمﷺ ۱۳۰ سے زیادہ مذکور ہیں

ہزاروں انبیاء آئے رسول و مجتبی بن کرمحمد مصطفیﷺ آئے امام و مقتدؔا بن کررسول مرسلاں آئے حبیؔب کبریا بن کروہ احمؔد مجتبیؔﷺ آئے شفاؔ بن کر دوا بن کروہ آئے ہیں خدا واصف ہے قرآن میں جن کاحمیؔد و حامؔد و محمودؔ، شاہد مرتضؔیﷺ بن کرخدا کا ہے کرم دیکھو کہ آئے رحمتِ عالمﷺرشید و ھادیؔ و داعؔی منیر و مقتدؔاﷺ بن کرمُطاع کل جہاں ہیں جو امان ہر دو عالم ہیںوہ فخرؔ انبیاء آئے اماؔم الانبیاءﷺ بن کرحبیؔب اللہ، نجؔی اللہ،  صفؔی اللہ مبشرّؔ ہیںولؔی و شاہؔد، و مشہوؔد سب کے منتہیﷺ بن کریہ فاتح ہیں یہ حاشؔر ہیں یہ قاسؔم ہیں یہ خاتؔم ہیںان ہی پہ ختم رحمت ہے دوا بن کر دعا بن کرتہامؔی ہاشمؔی امؔی قوؔی و محترمؔ یہ ہیںرسولؔ ابطحیﷺ آئے زمانے میں سخا بن کریہی امیؔ، یہی منجیؔ یہی عاقؔب یہی طٰہٰؔشکورؔ و مقتصؔد یہ ہیں جو آئے ہیں ھُدٰیؔ بن کرنبؔی و آمؔر و ناھؔی، شفیع و صادقؔ و مومنوہ ﷺ آئے ناصرؔ و منصور محبوبؔ خداﷺ بن کرمصدّق یہ ہیں طیّبؔ یہ مطیعؔ و اکمؔل و اَولیٰؔرحیمؔ و مدّثؔر بن کر یہ آئے ہیں شناؔ بن کریہ اول ہیں یہ آخر ہیں یہی ظاہر یہی باطنیہی حٰؔم و یٰسیںؔﷺ ہیں جو آئے انتہا بن کریہ عبداللہ کلیم اللہ یہی مامونؔ و سیّؔد ہیںشھیرؔ و حافظؔ و اکرمؔﷺ یہ آئے ہیں شہا بن کرعزیزؔ بھی رؤفٌ بھی بشیرؔ بھی نذیرٌﷺ بھیقریبؔ امت کے آئے ہیں خدا کی وہ رضا بن کرحریص مومناں یہ ہیں امیؔن و حقؔ مبیں یہ ہیںسہاراؔ ہیں ہر اک کا یہ غریبوںؔ کا عصاؔ بن کررسول ملحمہ بھی ہیں رسول الراحمۃؔ بھی ہیںہر اک ذرے کو چمکا یا سراج کبریاﷺ بن کریہ قرشیؔ بھی نزاریؔ بھی حجازیؔ بھی مطھؔر بھیہمیشہ بھر کے دیتے ہیں زمانے کو عطاؔ بن کرنبؔی رحمتِ کاملؔ شفیعؔ امّت و صادقؔہر اک خوبی نمایاں ہے خلیؔل ارتضیٰؔ بن کرنبیؔ توبہ ان کی ذات ہے طاسیںؔ بھی مکرّؔم بھیہوا محشر میں جلوہ عام جب آئے ذی لِوؔا بن کرحبیبٌؔ یہ کریمٌ یہ متینٌؔ یہ حکیمٌؔ یہمجیبؔ کل جہاں یہ ہیں جو آئے ہیں ولؔا بن کرمضر سے آپ کو نسبت یتیمِؔ منفردؔ یہ ہیںیہی مصباحِ مرسل ہیں منوِّرؔ ہیں ضیاؔ بن کرمزمّلؔ یہ ہیں اے حافؔظ خدا بھی جن پہ شیدا ہےلئے ہیں اپنی چادر میں ہر عاصی کو قبَاؔ بن کر(۲۴ صفر الخیر ۱۴۳۸ھ ۲۵ نومبر ۲۰۱۶ء بروز جمعہ)

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں