Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

جہاں مل سکے نہ گماں کو رَہ وہ نبیﷺ کا حسن و کمال ہے

۞
1

جہاں مل سکے نہ گماں کو رَہ وہ نبیﷺ کا حسن و کمال ہےجو ہر اک سانس پہ ہو عطا وہ نبیﷺ کا جود و نوال ہےیہی زندگی ، ہے یہی متاع ، یہی میرا مال و منال ہےمیرے دل میں حُبِّ رسول ﷺ ہے مِرے لب پہ ذکر جمال ہےوہی وجہ کلقِ زمیں زماں ‘ وہ حبیب خالقِﷺ کل جہاںکہاں ان ساکوئی جہان میں کہاں کوئی ان کی مثال ہےمہَ و مہر کیا ، یہ نجوم کیا گل و غنچہ کیا ، یہ شمیم کیاہیں ان ہی کی ساری یہ تابشیں یہ ان ہی کا سارا جمال ہےمیرے لب پہ مدح حضورﷺ ہے ، یہ کرم بھی تو ان ہی کا ہےبیاں وصف ان کا میں کرسکوں کہاں مجھ میں اتنی مجال ہےنہ حکومتیں ، نہ امَارتیں ، نہ وزارتیں ، نہ سفارتیںملیں سب ہی مجھ کو تو میں نہ لوں بھلا کوئی مثل نعال ہےنہ کسی کو کوئی بتا سکا نہ سمجھ سکا کوئی آج تک’’سر عرش جانا کمال تھا کہ وہاں سے آنا کمال ہے‘‘ہے نبیﷺ کے رخُ پہ جو قَدْنَریٰ تو ہے قبلہ مرضئِ مصطفےﷺوہ کھلے ہیں در جو کرم کے پھر نہ جواب ہے نہ سوال ہےسرِ عرش تھی جو وہ اک صدا ’’تُو قریب آ تُو قریب آ‘‘تری عظمتوں کی دلیل ہے تری رفعتوں کا مآل ہےمیں ہوں نازاں حاؔفظ بے نوا درِ شہ پہ خم ہے جو سرمرایہی زندگی کا عروج ہے، یہی زندگی کا کمال ہے(از: ابن خلیل احمد میاں حاؔفظ البرکاتی)

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں