Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

مشعلِ قبلۂ ارشاد ہیں غوث الثقلین

۞
1

منقبت حضور غوث الثقلین﷜

مشعلِ قبلۂ ارشاد ہیں غوث الثقلین﷜قبلۂ کعبۂ بغداد ہیں غوث الثقلین﷜ہمہ تن ہم لبِ فریاد ہیں غوث الثقلین﷜آپ سے طالبِ امداد ہیں غوث الثقلین﷜نقطۂ گردشِ پر کارِ یقیں ہے بغدادمرکزِ عالمِ ایجاد ہیں غوث الثقلین﷜نخلِ ایماں کی ہیں اصل رسولِ عربیﷺقصرِ ایقان کی بنیاد ہیں غوث الثقلین﷜تم ہو سرتا پا کرم، تم ہو سراپا الطافہم کہ مجموعۂ اضداد ہیں غوث الثقلین﷜آج رحمت سے بغلگیر ہے ہر ایک تڑپچارہ ساز دلِ ناشاد ہیں غوث الثقلین﷜کیوں نہ ہو عرش سے پھر دل پہ بہاروں کا نزولآپ اس بستی میں آباد ہیں غوث الثقلین﷜یارسولِ عربیﷺ لب پہ، زباں پر یا غوث﷜مِرا ایمان یہ اوراد ہیں غوث الثقلین﷜قادری جام سے پی آج مدینے کی شرابمِیرِ میخانۂ بغداد ہیں غوث الثقلین﷜مظہرِ ذات کے مظہر ہیں زسرتا بہ قدمنور ہیں، نورﷺ کی اولاد ہیں غوث الثقلین﷜یوں تو سب کچھ ہیں مگر اختؔر عاصی کے لئےآپ اللہ کی امداد ہیں غوث الثقلین﷜

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں