1
صبحِ ظہور
ہے آج کی صبح نور والیہے آج کی صبح، صبحِ عالیہے آج کی صبح، صبحِ رحمتہے آج کی صبح، صبحِ جنّتہے آج کی صبح، صبحِ روشنہے آج کی صبح، صبحِ گلشنہے آج کی صبح، صبحِ تاباںہے آج کی صبح، نور افشاںوہ صبح کہ جس پہ طُور قرباںوہ صبح کہ جس پہ نور قرباںوہ صبح، ہے ماہ جس پہ صدقےوہ صبح، نگاہ جس پہ صدقےپیغامِ بہار یہ سحر ہےجنت بہ کنار یہ سحر ہےسرمایۂ حُسن یہ سحر ہےیا سایۂ حُسن یہ سحر ہے