Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

سید المرسلیں ہے ترا مرتبہ، یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰﷺ

۞
1

سید المرسلیں ہے ترا مرتبہ، یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰﷺمجھ سے کیا ہوسکے تیری مدح و ثناء یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰﷺ

مِلکِ تو فرش تا اوجِ عرشِ عُلی یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰﷺبر سرت تاجِ سلطانئ ہَل اتیٰ، یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰﷺ

2

ہیں نجی و مسیح و کلیم و خلیل، آپ کی ذاتِ اجمل کا عکسِ جمیلآپ سر تا پا مطلق جمالِ خدا، یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰﷺ

آپ کے عارضِ پاک صلِّ علیٰ‘ ایک واشّمس ہے دوسرا ولضحےبرقِ نوری صفت، طورِ طٰہٰ نما، یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰﷺ

3

آپ کی مِلک ہیں آسمان و زمیں، آپ ہیں نائبِ احکم الحاکمیںجس کو جو کچھ ملا آپ ہی سے ملا، یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰﷺ

لیلۃ القدر ہوئے زلفِ دوتا مطلع الفجر رخسار کی ہر ضیاحُسن کی جان ہیں آپ سرتابہ پا، یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰﷺ

4

قصّہ طور و معراج کیا خوب ہے، دوست ھے، دوست‘ محبوب محبوب ہےوہ کلیم خدا، تم حبیب ِ خدا، یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰﷺ

زلفِ مشکیں تِری ابرِ لاَتَقْنَطُوا، تیرے اَبرُو ہیں قَوسَین کی آبروچشمِ مَازَاغ، تابِ نظر ماطغٰے، یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰﷺ

6

مضطرب بارِ افکار سے روح ہے، قلب تیرِ حوادث سے مجروح ہےاِک نظر جانبِ اختؔرِ بے نوا، یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰﷺ

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں