Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

منشائے رب ہیں مقصدِ یزداں ہیں مصطفیٰﷺ

۞
1

منشائے رب ہیں مقصدِ یزداں ہیں مصطفیٰﷺوجہِ وجودِ عالمِ امکاں ہیں مصطفیٰﷺ

دشمن ہو یا ہو دوست، گدا ہو کہ تاجدارسب کے لئے خلوص میں یکساں ہیں مصطفیٰﷺ

2

کوئی کلیمِ حق ہے، خلیلِ خدا کوئیمحبوبیت ہیں سب سے نمایاں ہیں مصطفیٰﷺ

اِک اک ادا ہے آپ کی آیاتِ بیّناتجس زاوئیے سے دیکھئے قرآں ہیں مصطفیٰﷺ

3

جبریل جن کے سامنے مورِ ضعیف ہےصلِّ علےٰ وہ فخرِ سلیماں ہیں مصطفیٰﷺ

گردش میں جس کے گِرد ہے پر کارِ کائناتوہ ایک خاص مرکزِ دوراں ہیں مصطفیٰﷺ

4

اختؔر ہے شغلِ نعت عبادت مرے لئےمیری کتابِ فکر کے عنواں ہیں مصطفیٰﷺ

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں