Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

کوئی جا کر یہ کہہ دے روضۂ محبوبِ سبحاںﷺ پر

۞
1

کوئی جا کر یہ کہہ دے روضۂ محبوبِ سبحاںﷺ پرتَرحَّم یانبیﷺ اللہ کسی بیمار ہجراں پر

جھکے پڑتے ہیں گیسوئے معنبر روئے قرآں پرگھٹائیں رحمتوں کی چھا رہی ہیں صحنِ بُستاں پر

2

میں مٹ مٹ کر بہاریں لوٹتا ہوں زندگانی کیتڑپتا ہے مرا لاشہ زمین کوئے جاناں پر

دل مضطر تری دیوانگی میں آگ لگ جائےقدم رکھ کر کہیں چلتے ہیں خاکِ کوئے جاناں پر

3

ہوئی دامانِ رحمت میں مری تردامنی پنہاںگریں چشمِ ندامت سے جہاں دو بوند داماں پر

بال آخر جذبۂ صادق اثر لایا خلیؔل اپناکہ طیبہ آگیا لاشہ مرا دوشِ عزیزاں پر

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں