Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

عجب کیا میری قسمت نے اگر معراج پائی ہے

۞
1

منقبت بدرگاہ مولائے کائنات، شیرخدا، امیرالمؤمنین سیدنا مولانا علی ابن ابی طالب ‘ وارضاہ عناّ

عجب کیا میری قسمت نے اگر معراج پائی ہےعلی کے درپہ میں نے اپنی پیشانی جھکائی ہے

2

جہالت کے تراشیدہ خدا ہیبت سے کانپ اٹھےنسیم صبح کعبہ سے یہ کیا پیغام لائی ہے

بڑھیں جب میری جانب قلزم افکار کی موجیںنجانے کیوں مجھے مشکل کشا کی یاد آئی ہے

3

اُسے مجبور ہوکر غیب داں کہنا ہی پڑتا ہےرسول اللہﷺ کے بستر پر جس کو نیند آئی ہے

نماز عصر گر جائے نماز عشق مت چھوٹےحقیقت میں اسی کا نام زاہد پارسائی ہے

4

اگر دیکھو تو الفت ان کی بیکار و عبث ٹھہرےاگر سوچو تو عصیاں کے مرض کی اک دوائی ہے

یہ دنیا کیا قیامت تک نہ اُترے گا خُمار اس کازہے قسمت مرے ساقی نے وہ صہبا پلائی ہے

6

بناتے ہی اُڑھا دی ہے اسے تطہیر کی چادرمصور کو بھی کتنا آپ کی تصویر بھائی ہے

کرم ہے حضرت مشکل کشا کی مدح خوانی ہےبڑی وجد آفریں اخؔتر تری نغمہ سرائی ہے

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں