1
جہان آب و گل میں کون یہ با کرّوفر آیانچھاور ہونے جن کے پاؤں پر شمس و قمر آیا
ہے جان آرزو تو ایک پر عشاق گوناگوںکوئی پروانہ ور آیا کوئی دیوانہ ور آیا
2
غم ہجر و فراق مصطفیٰﷺ آغوش میں لے کربڑی ہی شان و شوکت سے مرا درد جگر آیا
فلک کی رفعتیں ہوجائیں گی زیر قدم اخؔترمحمد مصطفیٰﷺ کے زیر پا گر تیرا سر آیا