غم کے مارو مسکرانے کا زمانہ آگیاعندلیبو! چہچہانے کا زمانہ آگیا
جس نے گرد کوئے جاناں سیکڑوں چکر کئےاس قدم پر سر جھکانے کا زمانہ آگیا
بارگاہ نور رب العالمینﷺ سے آگئےاپنی قسمت جگمگانے کا زمانہ آگیا
لیکے رحمت رحمتِ عالمﷺ کے در سے آگئےبحرِ رحمت میں نہانے کا زمانہ آگیا
دیکھئے ہوتی ہے کس جانب نگاہِ نازنیںاپنی قسمت آزمانے کا زمانہ آگیا