میری موت پہ نہ جاؤ مری موت اک گھڑی ہےمیں غلام مصطفیﷺ ہوں مری زندگی بڑی ہے
یہ زمانے والے کہد و مرے سامنے نہ آئیںمیں گدائے مصطفیٰﷺ ہوں مجھے ان سے کیا پڑی ہے
تری رحمتوں کے جلوے مری غفلتوں کے کھٹکےایک عجیب ملتقیٰ پر مری زندگی کھڑی ہے
دم نزع آکے دیجے غم و خوف سے رہائیمیرے حق میں میر ے آقاﷺ یہ گھڑی بڑی کڑی ہے
وہ حقیقتہ الحقائق جو ہے افضل الخلائقاسے اپنا سا جو سمجھے وہ دماغ کا سِڑی ہے
نہ طلاقت لسانی نہ جسارتِ نظارہکیا بتاؤں اپنی حالت نظر ان سے جب لڑی ہے
غمِ فرقت نبیﷺ میں جو نظر بہائے آنسوہے خدا گواہ اخؔتر وہ نصیب کی بڑی ہے