Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

وہ مری جان بھی جان کی جان بھی میرا ایمان بھی روح ایمان بھی

۞
1

وہ مری جان بھی جان کی جان بھی میرا ایمان بھی روح ایمان بھیمہبط وحئی آیات قرآن بھی اور قرآن بھی روح قرآن بھی

نور و بشریٰ کا یہ امتزاج حسیں جیسے انگشتری میں چمکتا نگیںعالم نور میں نور رحمٰن بھی عالم اِنس میں پیک انسان بھی

2

نے نبیﷺ کو ملی وسعتِ دم زدن نہ ملک کی زباں کو مجال سخنلی مَعَ اللہ وَقتٌ سے ظاہر ہوا ہے تمہارے لئے ایک وہ آن بھی

مجھ سے مت پوچھ معراج کا واقعہ ہے مشیت کے رازوں کا اِک سلسلہدل کو ان کی رسائی پہ ایمان بھی عقل ایسی رسائی پہ حیران بھی

3

کیا بتاؤں قیامت کا میں ماجرا رحمتوں غفلتوں کا ہے اک معرکہدل کو ان کی شفاعت پہ ایمان بھی عقل اپنے کئے پر پشیمان بھی

ناز سے اک دن آپ نے یہ کہا یہ بتا طائر سدرۃالمنتہیٰہے ترے سامنے عالم کن فکاں تو نے پائی کسی میں مری شان بھی

4

بولے یہ حضرت جبرائیل امیں  اے نگاہ مشیت کے زہرہ جبیںہوتر امثل کوئی، کبھی اور کہیں رب نے رکھا نہیں اس کا امکان بھی

ان کی رحمت یہ اخؔتر دل و جاں فدا جن کو کہتا ہے سارا جہاں مصطفیٰﷺگو میری زندگی ان سے غافل رہی وہ نہ غافل رہے مجھ سے اک آن بھی

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں