ذکر جہاں میں ہم سب پڑکر کیوں ضائع لمحات کریںآؤ پڑھیں والشّمس کی سورت روئے نبی ﷺکی بات کریں
جن کے آنے کی برکت سے دھرتی کی تقدیر کھلیآؤ ہم سب ان چرنوں پر جان و دل سوغات کریں
نور خدا ہے نور نبی ہے نور ہے دیں اور نور کتابہم ایسے روشن قسمت کیوں تاریکی کی بات کریں
رحمت والے پیارے نبی ﷺ پر پڑھتے رہو دن رات درودآؤ لوگوں اپنے اوپر رحمت کی برسات کریں
کیا یہ صورت ان کو دکھانے کے لائق ہے غور کروسامنے ان کے ہوں شرمندہ کیوں ایسے حالات کریں
قبر میں ھَاھَالَااَدْرِیْ کہنے کی رسوائی سے بچوبگڑی حالت کب بنتی ہے چاہے لاکھ ھَیْھَاتَ کریں
اہل عشق گزر جاتے ہیں دارونار کی منزل سےاہل خرد کے بس میں نہیں ہے اہل عشق کی مات کریں
رات پر ان کی زلف کے سائے دن عارض کا صدقہ لائےکیوں نہ پھر ان کے دیوانے یاد انھیں دن رات کریں
یہ لذّات کی دنیا کب تک؟ اس کی اسیری ٹھیک نہیںآؤ سمجھ سے کام لیں اخؔتر خود کو طالب ذات کریں