Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

کس لئے فکر کریں حشر کے دن کیا ہوگیا

۞
1

کس لئے فکر کریں حشر کے دن کیا ہوگیاسامنے ان کے جو کچھ ہوگا وہ اچھا ہوگا

جذبۂ عشق بتا وقت وہ کیسا ہوگاسامنے جب مرے سرکارﷺ کا روضہ ہوگا

2

انکے ہوتے ہوئے ظلمت کا تصور کیسا؟قبر میں میری اجالا ہی اجالا ہوگا

نفسی نفسی کے سوا جب نہ سُجھائی دے گارَبِّ حب لی کی صدا کوئی لگاتا ہوگا

3

میں تو غرقاب تھا ساحل سے لگایا کس نے؟میرا مولا ، میرا آقا ، میرا داتا ہوگا

اے حسین ابن علی تیری شہادت کو سلامدین حق اب نہ کسی دور میں تنہا ہوگا

4

رب نے چاہا تو قیامت میں سبھی دیکھیں گےان کے قدموں میں پڑا اخؔتر خستہ ہوگا

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں