Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

پیار سے تم کو فرشتوں نے جگایا ہوگا

۞
1

پیار سے تم کو فرشتوں نے جگایا ہوگااور جنّت کی بہاروں میں سلایا ہوگا

تیری ٹھوکر میں جو آیا اسے ٹھوکر نہ لگیکیا گرے گا وہ جسے تو نے سنبھالا ہوگا

2

قبر بھی منزلِ عشاقِ نبی ہے، یارو!کہ وہیں چہرۂ زیبا کا نظارا ہوگا

شمعِ عشقِ رخِ شہ ساتھ گئی ہے جب توروز و شب مرقدِ نوری میں اُجالا ہوگا

3

کہہ کہ لبیک یہ دنیا جو سمٹ آئی ہےآپ نے مرقدِ اَنور سے پکارا ہوگا

اپنی دنیا میں جو محبوب سے تنہا نہ رہامنزلِ قبر میں کیوں کر وہ اکیلا ہوگا

4

آستانے سے چلے جائیں تہی دامن ہماُن کی غیرت کو بھلا کیسے گوارا ہوگا

مصطفیٰ کی جو رضا بن کے گیا ہے ارؔشداُس کے اعزاز میں کیا جانیے کیا کیا ہوگا

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں