Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

یا نبی یاد تِری دل سے مرے کیوں جائے

۞
1

یا نبی یاد تِری دل سے مرے کیوں جائےبختِ بیدار مِرا جاگ کے کیوں سو جائے

لاکھ عشاقِ مدینہ ہیں الم سے گھائلتم جو آ جاؤ تو پیارے کوئی کیوں گھبرائے

2

جب نظر ہی میں نہیں لاتے دو عالم کا جمالان کے دیوانوں کو فردوس بھی کیوں بہلائے

صبح کا وقت ہے آقا مِری جھولی بھر دوکٹ گئی رات یوں ہی دستِ طلب پھیلائے

3

ٹوٹ جائے غم و کلفت کی چٹانوں کا غرورسبز گنبد سے اگر دل کی صدا ٹکرائے

آگئے والیِ بطحا کی اماں میں ارشدکہہ دو آنا ہے تو اب پیکِ اجل آجائے

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں