کیا جنابِ شہ ابرار ہے سبحان اللہکیا نبی ﷺ احمد مختار ہے سبحان اللہ
آپ کا نام اذان اور اقامت میں مدامکیا ہے شہرت سے نمودار ہے سبحان اللہ
اور کلمہ میں پس ذکر خدا نام رسول ﷺہمرہ رفعت اذکاہ سے سبحان اللہ
الغرض نام احد سے نہیں ہجر احمدﷺکیا معیت کا یہ اظہار ہے سبحان اللہ
معنی سورۂ والشمس عیان عاض سےوالضحیٰ روئ پر انوار ہے سبحان اللہ
خو ہی و اخلاق و کرم حسن وجمال و احسانحمد و تحسین کی سزاوار ہے سبحان اللہ
اے کدم ھی ندل گا عرش تک آتے جاتےنور ابصار یہ رفتار ہے سبحان اللہ
لا کہہ منزل سے پہنچا ہے سلام اُمتعین اعجاز یہ دربار سبحان اللہ
بے نصیب اہل کبائر بھی شفاعت سے نہیںکیا ہے رحمت کی یہ سرکار ہے سبحان اللہ
سرور صاحب معراج کے قدموں کے لئےعرش جولان کہ رفتار ہے سبحان اللہ
حب ذا صل علی لطف حدیث نبوی ﷺراحت روح یہ کفار ہے سبحان اللہ
محبط آیت تطہیر و تمام عفتآپ کی عترت اطہار ہے سبحان اللہ
مرتضیٰ شیر خدا اور جناب ِ حسنینشان سے ان کی نمودار ہے سبحان اللہ
جلوۂ آیت تطہیر و فروغ عظمتشان سے ان کی نمودار ہے سبحان اللہ
صدر ایوان خلافت میں وزیراعظمعادل و جاہد و کفار ہے سبحان اللہ
اور عثمان غنی بحر سخا ذی النورینکیا حیا مند حیا دار ہے سبحان اللہ
سورۂ دہر سے ثابت ہے مناقب جس کاوہ علی حیدر کرار ہے سبحان اللہ
مدح خواں کاؔفی محتاج بجائے محرومرحمتِ عام یہ دربار ہے سبحان اللہ