Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

سنا ہے جب سے اسمِ حضرتِ خیر الوریٰ شافع

۞
1

سنا ہے جب سے اسمِ حضرتِ خیر الوریٰ شافعمقام فخر ہم کو مل گیا ہے کیا بڑا شافع

سناتا ہوں یہ مژدہ میں تو اہلِ کبائر کوکہ ہیں ہم سب کے محشر میں حبیبِ کبریا شافع

2

دکھایا تم نے جس کو گورمیں دیدار، اے سرور!بچاؤ قبر کی ظلمت سے، اے بدر الدجیٰ شافع!

پڑھے جاؤ دُرود اُس رحمتِ عالَم پہ، اے لوگو!کہ جن کا نام احمد ہے محمد مصطفیٰ شافع

3

ہوا ثابت عَسٰۤی اَنۡ یَّبْعَثَک رَبُّک سے، اے کافؔی!کہ مقبولِ شفاعت ہیں وہ محبوبِ خدا شافع

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں