چمن خُلدِ بریں کا عکس ہے روئے محمدﷺ کالقب ہے جنّت الماوا سیر کوئے محمدﷺ کا
چھپے خورشید کو مغرب سے لائے کھینچ کر باہرفلک پر شور ہے اعجاز قابوئے محمدﷺ کا
لوائے حمد جب لے کر صفِ محشر میں آئیں گےکھلے گا حال اُس دن زورِ بازوئے محمدﷺ کا
قیامت کے سرِ پل سے، وہ اِک تیغِ بُرّاں ہے،گزر جاؤں گا لے کر نام ابروئے محمدﷺ کا
ہنگامِ غیور اُس کے ہے اک اک بال سے نازکخطر کیا ہے و سیلہ جب کیا موئے محمدﷺ کا
صلے میں حق تعالیٰ سے اُمیدِ ہشت جنّت ہےلکھا ہے وصف میں نے چار گیسوئے محمدﷺ کا
بچا لینا ابھی مجھ کو بد بوئے جہنّم سےکہ میں خود کردہ ہوں اوصافِ خوشبوئے محمدﷺ کا
اگر خورشیدِ محشر کچھ مِرے سر پر چڑھا، کافؔی!تو کہہ دوں گا کہ میں مدّاح ہوں روئے محمدﷺ کا