Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

رخِ حبیبِ خدا ہے دو عالم آرا چاند

۞
1

رخِ حبیبِ خدا ہے دو عالَم آرا چاندکہ جس کے نور سے روشن ہے ہر ستارا چاند

ظہورِ نورِ رسولِ خداﷺ کے باعث سےہوا ہے مہرِ درخشاں و آشکارا چاند

2

سپہر حسن پہ روئے شریف کے آگےسہا کی شکل ہے ادنیٰ سا ایک تارا چاند

جبیں کے نور پہ خورشید لاکھ بار نثاربلالِ ناخنِ پائے نبیﷺ پہ وارا چاند

3

تجلّیِ شبِ معراج کی نہ لایا تابفلک سے گر گیا اُس رات میں کنارا چاند

بجز اشارۂ انگشتِ صاحبِ لَوْلَاکدو بارہ پھر نہ فلک پر ہوا دو پارا چاند

4

پڑی ہے شرق سے تا غرب دھوم، اے کافؔی!کہ آسمان سے سوئے زمین اتارا چاند

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں