Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

سراپا وہ صلِ علیٰ آپ کا تھا

۞
1

سراپا وہ صَلِّ عَلٰی آپ کا تھاکہ ہر عضو حُسنِ تجلّی بنا تھا

حبیبِ خدا کا جمال مکرمسزاوارِ تحسینِ حمد و ثنا تھا

2

بہارِ لطافت میں بے مثل و ثانیگُلِ بے خزاں عارضِ مصطفیٰ تھا

مدوّر جو کہتے ہیں چہرے کا عالَموہ تدویر سے بھی وراء الورا تھا

3

وہ صَلِّ عَلٰی گندمی رنگ اُن کاکہ عارض رُخِ عالمی نور کا تھا

چمکتا تھا کیا نورِ حُسنِ صباحتفروغِ ملاحت دمکتا ہوا تھا

4

مزیّن تھا پیراہنِ اعتدالیخوش اندام اندامِ خیرالورا تھا

وہ جسمِ مبارک کی روشن سیاہیکہ سر چشمۂ نور جس پر فدا تھا

6

وہ حُسنِ ادا کس زباں سے ادا ہوتبسم میں اُن کے جو حُسنِ ادا تھا

کرے اُس شمائل کا کیا وصف، کافؔیسراپا سہر خوبیوں سے بھرا تھا

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں