Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

اے نبی پیار سے جس نے تمہیں دیکھا ہوگا

۞
1

   اے نبی پیار سے جس نے تمہیں دیکھا ہوگااس کی آنکھوں سے بھی اک نور برستا ہوگا

جس نے ایماں کی نظر سے تمہیں دیکھا ہوگااس کی آنکھوں سے بھی کیا نور برستا ہوگا

2

جس نے طوفاں میں کبھی تم کو پکارا ہوگاموج طوفاں سے ملا اس کو سہارا ہوگا

جب فرشتوں نے اسے حشر میں پکڑا ہوگااک سیہ کار گنہگار یہ کہتا ہوگا

3

لے چلو مجھ کو مرے شافع محشر کے حضوروہ جو چاہیں گے وہی فیصلہ میرا ہوگا

حسن خوباں کو بھلا کیا وہ سمجھتا ہوگاجس کی آنکھوں میں ترے حسن کا جلوہ ہوگا

4

زہد و تقویٰ کا کسی اور کو دعویٰ ہوگامجھ سے مجرم کو فقط تیرا سہارا ہوگا

قبر میں اس رخ پر نور کا جلوہ ہوگاموت جب آئے گی تو ان کا نظارا ہوگا

6

جن کا مجرم ہوں مجھے لے چلو ان کے در پران کے لب سے جو مرا فیصلہ ہوگا ہوگا

میرے سرکار جو آئیں گے براہ تربت!قبر میں میری اجالا ہی اجالا ہوگا

7

نور مہتاب نبوت سے بہ فیض نوریقبر میں میری اجالا ہی اجالا ہوگا

قلب میں جن کے وہ آباد ہیں ایماں کی طرحخلد میں عشقِ نبی سے وہ مہکتا ہوگا

8

کانپتا جسم نظر شرم سے نیچی نیچی!اور ہونٹوں پہ دہائی کا یہ کلمہ ہوگا

ان کے قدموں پہ مچل کر یہ کہے گا مجرم!آپ جو چاہیں گے وہ فیصلہ میرا ہوگا

9

لغزیشیں لاکھ ہوں لیکن مرے رحمت والے!جادۂ حق سے قدم میرا نہ بہکا ہوگا

ان کی رحمت کے تصدق وہ کہیں گے فوراً!آج ہے کون جو میرے سوا تیرا ہوگا

10

بخشوائیں گے قیامت میں گنہگار کو وہاوج پر قسمت عاصی کا ستارا ہوگا

اس طرح خلد میں عاصی تو چلے جائیں گےاور لب زائد عیار پہ غوغا ہوگا

11

چاہنے والے ہوئے ان کے خدا کے محبوباور جس کو وہ چاہیں گے وہ کیسا ہوگا

رند میخانہ رضوی ہے بلا نوش مگربادہ حُبِ نبی پی کے بھی پیا سا ہوگا

12

نام یہ جس نے دیا اس کو خبر تھی شایدان کا ریحاؔں کبھی دنیا میں چمکتا ہوگا

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں