لَنْ تَرَانِیْ نصیبِ موسیٰ تھیاُن ﷺ کو جلوے دکھائے جاتے ہیں
وہ سرِ طور خود گئے، لیکنعرش پر یہﷺ بُلائے جاتے ہیں
رب نے سب کچھ عطا کیا اُنﷺ کوپانے والے اُنھیں سے پاتے ہیں
حق شناسی ہے فطرت مومن کیجس کا کھاتے ہیں اُسی کا گاتے ہیں
علمِ غیبِ رسولﷺ کے منکراک حقیقت کو بھول جاتے ہیں
غیب مانا کہ راز ہے، لیکنراز اپنوں سے کب چھپائے جاتے ہیں