Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

یا الٰہی! رحم فرما مصطفیٰ کے واسطے

۞
1

یا الٰہی! رحم فرما مصطفیٰ کے واسطےیارسولَ اللہ! کرم کیجے خدا کے واسطے

مشکلیں حل کر شہِ مشکل کُشا کے واسطےکر بلائیں رد شہیدِ کربلا کے واسطے

2

سیّدِ سجاد کے صدقے میں ساجد رکھ مجھےعلمِ حق بے باقرِ علمِ ہُدیٰ کے واسطے

صدقِ صادق کا تَصدّق صادق الاسلام کربے غضب راضی ہو کاظم اور رضا کے واسطے

3

بہرِ معروف و سَری معروف دے بے خود سَریجُندِ حق میں گِن جُنیدِ با صفا کے واسطے

بہرِ شبلی شیرِ حق دُنیا کے کتوں سے بچاایک کا رکھ عبدِ واحد بے ریا کے واسطے

4

بوالفرح کا صدقہ کر غم کو فرح، دے حُسن و سعدبوالحسن اور بو سعیدِ سعد زا کے واسطے

قادری کر قادری رکھ قادریّوں میں اٹھاقدرِ عبدالقادرِ قدرت نُما کے واسطے

6

طورِ عرفان و علوّ و حمد و حسنیٰ و بہادے علی، موسیٰ، حَسن، احمد، بہا کے واسطے

بہرِ ابراہیم مجھ پر نارِ غم گلزار کربھیک دے داتا بھکاری بادشا کے واسطے

7

خانۂ دل کو ضیا دے روئے ایماں کو جمالشہ ضیا مولیٰ جمالُ الاولیا کے واسطے

دے محمد کے لیے روزی، کر احمد کے لیےخوانِ فضل اللہ سے حصّہ گدا کے واسطے

8

دین و دنیا کے مجھے برکات دے برکات سےعشقِ حق دے عشقیِ عشق انتما کے واسطے

حُبِِّ اہلِ بیت دے آلِ محمد کے لیےکر شہیدِ عشق حمزہ پیشوا کے واسطے

9

دل کو اچھا تن کو ستھرا جان کو پُر نور کراچھے پیارے شمسِ دیں بدر العلیٰ کے واسطے

دو جہاں میں خادمِ آلِ رسول اللہ کرحضرتِ آلِ رسولِ مقتدا کے واسطے

10

صدقہ اِن اَعیاں کے دے چھ عین عز علم و عملعفو و عرفاں عافیت احمد رؔضا کے واسطے

حدائقِ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں