نازک یہ بھنویں اُن کی، عارض پہ یہ خال اُن کاﷺمصروفِ تلاوت ہے کعبہ میں بِلال اُن کاﷺ
بے مثل ہیں، یکتا ہیں، ہمسَر ہے محال اُن کاﷺاللہ رے حسن اُن کا، اللہ رے جمال اُن کاﷺ
ہے عرش و دنیٰ زینہ، ہے قرب خدا منزلیہ رفعتِ شاں ان کی، یہ اوجِ کمال اُن کاﷺ
محرابِ حرم جس کی تعظِیم کو جھکتی ہےاللہ رے ابروئے قوسین مثال اُن کاﷺ
پھر میری شبِ غم کی تقدیر چمک اُٹھیپھر دل میں ضیاء افگن ہے حسنِ خیال اُن کاﷺ
جو بھیک چلے لے کر تیرے درِ والا سےخالی ہی نہیں دیکھا پھر دستِ سوال ان کاﷺ
وابستۂ دامانِ سرکار جو ہیں اختؔرآئینہ مستقبل ہے ماضی و حال ان کاﷺ